پنجاب کے وزیر محکمہ مال عطا مانیکا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھجوا دیا۔
عطا مانیکا نے اپنے استعفے میں شکوہ کیا ہے کہ حکومت نے انہیں پچھلے 4 سالوں میں دیوار سے لگا کر رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہاہے کہ 4 سال میں بھرپور کوشش کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب سے صرف 2 دفعہ ملاقات ہو سکی، سینئر پارلیمنٹیرین ہونے کے باوجود غیر فعال محکمہ جات دیئے گئے۔ عطا مانیکا کے مطابق 4 سالوں کے دوران ان پر فیملی اور دوستوں کی جانب سے وزارت چھوڑنے کا شدید دباؤ تھا، وہ 4 سال تک اس پریشر کو روکتے رہے مگر اب مجبور ہو کر استعفیٰ دے رہے ہیں۔ عطا مانیکا کے مطابق انہوں نے جمعے کے روز اپنا استعفیٰ بھجوایا تھا جو ابھی تک منظور نہیں ہوا۔