نیویارک (مجیب الحسن) پیپلز پارٹی یو ایس اے کے ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن مجیب الحسن نے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا پنجاب میں ن لیگ کے عہدیداروں اور کارکنوں سمیت پنجاب کے عوام مسلم لیگ کی حکومت سے نالاں ہیں اور واقعہ قصور کے بعد سے پورے پنجاب میں عوام شدید غصہ میں ہیں عوام کی جان عزت آبرو کی حکومت حفاظت کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔