counter easy hit

پنجاب حکومت کا پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ

دفاتر اور فیلڈ میں كام كرنے والوں كے یونیفارم كا ڈیزائن الگ الگ ہوگا، فوٹو؛ فائل

دفاتر اور فیلڈ میں كام كرنے والوں كے یونیفارم كا ڈیزائن الگ الگ ہوگا، فوٹو؛ فائل

 لاہور: صوبائی حکومت نے پنجاب پولیس كا یونیفارم تبدیل كرنے كا اصولی فیصلہ كرلیا جس میں مرحلہ وار تبدیلی کی جائے گی۔

پنجاب پولیس کے نئے یونیفارم كی فراہمی كا مرحلہ رواں ماہ سے شروع ہو گا جو نومبر میں مكمل ہوگا، دفاتر اور فیلڈ میں كام كرنے والوں كے یونیفارم كا ڈیزائن الگ الگ ہوگا۔ پہلے مرحلے میں لاہور پولیس اور سینٹرل پولیس آفس كے افسران واہلكاروں كا یونیفارم اولیو گرین رنگ میں تبدیل ہوگا اورلاہور پولیس كو رواں ماہ كے آخر تك 50 ہزار 458 یونیفارم مہیا كیے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں راولپنڈی ریجن كے افسران واہلكاروں كو اپریل كے آخر تك 26 ہزار 860 یونیفارم ملیں گے۔

تیسرے مرحلے میں فیصل آباد ریجن كے افسران واہلكاروں كا یونیفارم تبدیل ہوگا اور مئی تك فیصل آباد ریجن میں 25 ہزار 828 افسران واہلكاروں كو نیا یونیفارم مہیا كردیا جائے گا۔ چوتھے مرحلے میں ملتان ریجن كے افسران واہلكاروں كا یونیفارم تبدیل كیا جائے گا اور 30 جون تك ملتان كے اہلكاروں میں 20 ہزار 786 یونیفارم تقسیم كیے جائیں گے۔ پانچویں مرحلے میں شیخوپورہ ریجن اور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں یونیفارم تبدیل ہوگا اورجولائی كے آخر تك 22 ہزار 832 افسران واہلكاروں كو یونیفارم ملیں گے۔ چھٹے مرحلے میں گوجرانوالہ كے افسران واہلكاروں كا یونیفارم تبدیل ہوگا اور 30 اگست تك 29 ہزار 912 افسران و اہلكاروں كو نیا یونیفارم ملے گا۔

 ساتویں مرحلے میں ستمبر میں سرگودھا ریجن كے افسران واہلكاروں كا یونیفارم تبدیل ہوگا اور24 ہزار 854 افسران واہلكاروں كو نئی یونیفارم ملے گی۔ آٹھویں مرحلے میں ساہیوال اور ڈی جی خان میں پولیس كا یونیفارم تبدیل ہوگا اور 30 اكتوبر تك 22 ہزار 722 افسران و اہلكاروں كو یونیفارم فراہم كر دیا جائے گا۔ نومبر میں ٹیلی اور ٹرانسپورٹ پنجاب كانسٹیبلری میں 35 ہزار 182 یونیفارم تقسیم ہوں گے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے كہ دفاتر اور فیلڈ میں كام كرنے والوں كے یونیفارم كا ڈیزائن الگ الگ ہوگا، دفاتر میں كام كرنے والے افسران واہلكاروں كی شرٹ پینٹ كے اندر ہوگی جب كہ فیلڈ میں ڈیوٹی كرنے والے افسران اور اہلكاروں كی شرٹ لانگ اور باہر ہوگی، فیلڈ میں كام كرنے والے گرمیوں میں ٹی شرٹ بھی استعمال كرسكیں گے جب كہ كانسٹیبلز سروں پر پی كیپ بھی پہنیں گے۔ افسران كے یونیفارم پر كاٹن كے دھاگے سے بیجز چسپاں ہوں گے۔ ذرائع كے مطابق نئے یونیفارم كی تقریب رونمائی رواں ماہ آئی جی آفس میں ہوگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website