راولپنڈی : عمران خان نے راولپنڈی میں کالج روڈ ناکے پر پولیس گردی کا نشانہ بننے والے چوبیس سالہ شکیل اور بیس سالہ ذیشان کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دونوں کو بے گناہ نشانہ بنایا گیا ذمہ دار حکمران ہیں۔ تعزیت کے بعد عمران خان میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اسی دوران کارکنوں نے شور مچانا شروع کر دیا جس پر پی ٹی آئی چیئرمین نے سر پیٹ لیا پھر جذباتی انداز میں کھڑے ہو گئے اور غصے سے کارکنوں کو چپ کراتے رہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پولیس کو سیاسی کر کے تباہ کر دیا گیا ہے جب کسی کو پکڑے جانے کا خوف ہی نہیں ہو گا تو بہتری کیسے آئے گی۔