ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ننکانہ پولیس نے ضلع بھرمیں عیدالفطر کے مو قع پر434 مساجد28امام بارگاہ12 احمدیہ بیت الذکر اور 27 کھلے مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔ضلع بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں میں ڈیوٹی کے لیے1ایس پی ،4ڈی ایس پی،08انسپکٹر،37سب انسپکٹر،72اے ایس آئی،52ہیڈ کنسٹیبل،597کانسٹیبل ۔32 لیڈی کانسٹیبل قومی رضا کار اور ولنٹئیر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔قائم ،مقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب اللہ پندرانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر ننکانہ پولیس کی چھٹیاں منسوخ اور ضلع بھر میں 9 مستقل ناکہ جات کے علاوہ عید الفطر کے موقع پر 11 عارضی ناکہ جات بھی لگائے گئے ہیں ۔ تمام سرکل افسران ،ایس ایچ اوزاور انچارج چوکیا ت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ تھانہ جات میں تمام مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کریں تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہ کی جائی گئی اور مزید کہا کہ مین قصبہ جات اور مین شاہراؤں پر پولیس ،ایلیٹ فورس اور محافظ اسکوارڈ عیدالفطر والے دن مسلسل گشت جاری رکھیں گے۔عید الفطر کے انتظامات کے سلسلہ میں DPOآفس ننکانہ میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے ۔تمام انتظامات کی اوور آل انچارج SPانویسٹی گیشن صدف فاطمہ ہونگی جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب اللہ پندرانی تما م سیکورٹی انتظامات کی سپرویژن کریں گے۔