لاہور : پنجاب میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت 5 اپوزیشن جماعتوں نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف مل کر بلدیاتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور میں پيپلزپارٹی سنٹرل پنجاب كے صدرمياں منظور احمد وٹوكی رہائشگاہ پر بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے گرینڈ الائنس کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
جس میں پاكستان تحریک انصاف كے چوہدری سرور، جماعت اسلامی كے لياقت بلوچ، پاكستان عوامی تحریک كے نواز گنڈا پور، جميعت علمائے پاكستان كے اعجاز ہاشمی، سنی اتحاد كونسل كے جواد الحسن كاظمی اور مجلس وحدت المسلمين كے اسد عباس نقوی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات كی، جنوبی پنجاب كے صدر، مخدوم احمد محمود بھی اجلاس میں موجود تھے۔