لاہور (جیوڈیسک) مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کی نگرانی کریں گے۔
پروگرام سابق منصوبوں کی طرح تیزرفتاری، شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے حوالے سے بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
رواں مالی سال پہلے مرحلے میں 2ہزار کلومیٹر سے زائد طویل سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر 15 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے اور سڑکوں کی کم از کم چوڑائی 10 فٹ سے بڑھا کر 12 فٹ کر دی گئی ہے۔