پنجاب میں رینجرز کو مزید 60 روز کے لئے اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، صوبے میں رینجرز کے اختیارات کی مدت 22 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔
Punjab: Rangers control to extend for 60 days
صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں رینجرز کو مزید 60 روز کے لئے اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات میں مزید توسیع کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا، پنجاب میں رینجرز کو اے ٹی ایس کی شق 5 کے تحت اختیارات دیئے گئے تھے۔