لاہور…..وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ اور جرائم میں کمی کے لئے سیف سٹیز پروجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،عوام کے جان ومال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی اور کام نہیں ہوسکتا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ لاہور میں سیف سٹی پروجیکٹ کے ساتھ فیصل آباد، ملتان اور راول پنڈی میں بھی اس منصوبے پر کام کا آغاز کا کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا جائزہ لے،منصوبے کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھایا جائے۔ فیصلوں پر تیز رفاری سے عمل درآمد کرایا جائے۔