بچوں کی صحت کے حوالے سے حکومت کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ، سکول دوبارہ 14 اگست سے کھلیں گے :رانا مشہود احمد کی پریس کانفرنس
لاہور (یس اُردو) گرمی کی چھٹیوں کے لئے پنجاب کے سرکاری اور نجی سکول 24 مئی سے 14 اگست تک بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کہتے ہیں بچوں کی صحت کے معاملے پر حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔ گرمی سے ہوا سب کا ہوا برا حال تو سکول کے بچوں کو لو سے بچانے کا خیال پنجاب حکومت کو آہی گیا اور قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا ہوا اعلان ۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کہتے ہیں بچوں کی صحت کے معاملے پر حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی تاہم جن سکولوں میں امتحانات ہو رہے ہیں وہاں امتحانات جاری رہیں گے ۔ وزیر تعلیم پنجاب نے واضح کیا کہ والدین کی شکایت پر نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ 3 ماہ کی اکٹھی فیس کے بجائے ماہوار فیس وصول کی جائے ۔