counter easy hit

پنجاب کو عدالتی نظام میں ماڈل بنائیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

راولپنڈی: چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کو عدالتی نظام میں ماڈل بنائیں گے۔

Punjab will model in the judicial system, Chief Justice Lahore High Court

Punjab will model in the judicial system, Chief Justice Lahore High Court

راولپنڈی میں مقامی عدالتی افسران سے خطاب کے دوران چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس منصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم جزیرے بنانے نہیں آئے، ہمارا مقصد سائل کو جلد اور فوری انصاف کی فراہمی ہے، اس سلسلے میں ہم پنجاب میں ماڈل ڈسٹرکٹ سسٹم لا رہے ہیں، ہم کرمنل ماڈل کورٹس کے بعد اب سول ماڈل کورٹس بھی بنارہے ہیں، ماڈل کورٹس کا نظریہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پیش کیا تھا۔ سول ماڈل کورٹس کے لیے ابتدائی طورپر4 اضلاع کا انتخاب کرلیا گیا، ان اضلاع میں 6 لاکھ سول جب کہ 30 ہزار فوجداری کیس زیر التواء ہیں، ماڈل کورٹس بننے سے مقدمات کے فیصلے کی شرح 4 گنا بڑھ گئی ہے۔

چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے کہا کہ سول ماڈل کورٹس 6 لاکھ سول مقدمات کا ٹرائل کرنا ہے، ان ماڈل کورٹس میں قتل اورمنشیات سے متعلق مقدمات کا روزانہ کی بنیاد پرٹرائل ہوگا، امید کررہے ہیں کہ 3 سے 6 ماہ تک سول مقدمات کا فیصلہ ہوجائے، اگرسول مقدمات میں ایسا ہوگیا تویہ بھی گیم چینجرثابت ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website