اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے بالکل نئی آلٹو660 سی سی متعارف کرانے کی تقریب کی میزبانی کی۔ یہ تقریب گزشتہ روز اسلام آباد میں پاک چین فرینڈ شپ سنٹرمیں منعقد ہوئی۔ نئی آلٹو 660 سی سی اعلیٰ کارکردگی کی افادیت پر مبنی گاڑی پاکستانی کسٹمرز کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے اور یہ جدید دور کی ضروریات کو پورا کرنے والے تمام آلات سے لیس ہے۔
نئی ALTO پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے بن قاسم پلانٹ کراچی میں تیار کی۔ یہ ایک جدید اور سلیک ہچ بیک ایروڈائنامک ڈیزائن کے ساتھ آتی ہے۔ مصنوعات میں اعلیٰ رکاوٹ، کم وزن کی باڈی شامل ہے جو کارکردگی کو بہتر کرتی ہے اور تازہ ترین بین الاقوامی رجحانات کے مطابق ہے۔
یہ اعلیٰ درجے کی آر سیریز 660cc انجن سے لیس ہے جو ایندھن کی صلاحیت کو بہتر بنا دیتی ہے۔ نئی ALTO میں ڈیول فرنٹ ایس آر ایس ایئر بیگز، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، اموبلائزر کیساتھ چابی کے بغیر انٹری جیسی خصوصیات موجود ہیں۔
ایم ڈی اینڈ سی ای او پاک سوزوکی موٹرز کمپنی مسٹر مسافومی ہرانو نے کہا کہ نئی آلٹو نئی نسل کی ضروریات کو اچھی طرح سے پورا کریگی۔