لاہور (ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ۔نعیم الحق کا کہنا ہے کہ باہمی مشاورت سے حکومتی کام سر انجام دیں گے ۔حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان پاور شیئرنگ کے مسئلہ پر پیدا ہونے والا ڈیڈ لاک دور ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان پاور شیئرنگ کے مسئلہ پر پیدا ہونے والا ڈیڈ لاک دور ہوگیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے قائدین نے قومی معاملات باہمی مشاورت سے چلانے پر اتفاق رائے ہونے کے لئے صوبائی وزیر عمار یاسر اپنا استعفیٰ واپس لے کر کام شروع کر دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی چودھری برادران سے ملاقات کے بعد دونوں جماعتیں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔دونوں جماعتوں نے مل کر کام کرنے کاعزم کیا ہے ۔صوبائی وزیر عمار یاسر اپنا استعفیٰ واپس لے لیں گے ۔ اور باقائدہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔ دونوں جماعتیں وزیراعظم عمران خان اور چوہدری برادران سے ملاقات کریں گے ۔ ملاقات میں دونوں جماعیتں اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گی ۔