لاہورمیں مسلم لیگ ق پنجاب کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چودھری پرویز الٰہی بلا مقابلہ صدراورچودھری ظہیر الدین بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔
مسلم لیگ ق پنجاب کے انٹرا پارٹی انتخابات کے مزید نتائج کے مطابق بشارت راجہ سینئر نائب صدراور میاں عمران مسعود سیکریٹری اطلاعات منتخب ہو گئے۔
انتخابات میں میاں منیر کو مسلم لیگ ق لاہور کا صدر منتخب کر لیا گیا ،میاں عمران مسعود بلا مقابلہ سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوئے۔