پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کل برطانیہ سے وطن پہنچیں گے، لاہور ایئر پورٹ پر کارکنوں کی بڑی تعداد ان کا استقبال کرے گی۔
لاہور: (یس اُردو) طاہر القادری براستہ دوحہ لندن سے صبح آٹھ بجے لاہور پہنچیں گے۔ عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر کارکنوں کی بڑی تعداد ان کا استقبال کرے گی۔ طاہر القادری میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے جس کے بعد انہیں جلوس کی شکل میں ان کی رہائش گاہ پہنچایا جائے گا۔