پیرس : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا گیارہ سال بعد دورہ فرانس۔ ادارہ منہا ج القرآن اور عوامی تحریک کے کنونشن میں پاکستانی میڈیا کو دور رکھا گیا۔
تفصیل کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری جن پر فرانس آمد پر گیارہ سال قبل اس وقت پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔جب وہ اپنے رفقاء کو چارٹر طیارے کے ذریعے ترکی شام اور دوسرے ممالک میں زیارات کے لئے لے گئے تھے ۔اب گیارہ سال بعد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری فرانس آئے ہیں ۔اور انہیں پاکستانی میڈیا سے دور رکھا گیا ہے۔