counter easy hit

قادریہ ٹرسٹ برطانیہ میں حج و عمرہ شعور و آگہی ،والدین اور بچوں سے متعلقہ سیمینار

Sahibzada Pir Mohammed Tayyab u Rehman

Sahibzada Pir Mohammed Tayyab u Rehman

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طاہر سے ) قادریہ ٹرسٹ ایجوکیشنل سنٹر برطانیہ میں حج و عمرہ کے حوالہ سے شعور و آگہی پھیلا نے کے لیے والدین اور بچوں سے متعلقہ ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کم عمر بچوں اور بچیوں نے بھرپور حصہ لیا۔ سیمینار کے دوران مناسک حج و عمرہ اور اسکی مسلمان مومن کے لیے اہمیت کو دلچسپ انداز میں بچوں نے عملی طور پر اپنی پرفارمنس کے زریعہ سے اجا گر کیا۔

اس موقع پر چیئرمین قادریہ ٹرسٹ برطانیہ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری ، ہیڈ ٹیچر محمد خلیل یا سین ، ہیڈ آف ایجوکیشن محمد شاہنواز ، حاجی منیر حسین ، آرٹیکل رائیٹر سوسن آسٹن اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین قادریہ ٹرسٹ برطانیہ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قا دری کا کہنا تھا کہ بچوں کے اندر ایسی مثبت اور موئثر سرگرمیوں سے شائر اسلام سے محبت اور انکو عملی زندگی میں اپنا نے کے حوالہ سے جذبہ بیدار ہو تا ہے۔

انہوں نے کہاکہ والدین کی فرمانبرداری اور ادب کے حوالہ سے حضرت اسماعیل کا کردار ایک معیار اور عملی نمونہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ حج بیت اللہ کے حوالہ سے موجودہ ایام بڑی اہمیت اور حیثیت کے حامل ہیں ان کے دوران زیادہ سے زیادہ عبادات اور صدقات و خیرات کا اہتمام کرنا چا ہیے۔

انہوں نے اس موقع پر اجتماعی قربانی پر بھی روشنی ڈالی اور قادریہ ٹرسٹ برطانیہ کے زیر اہتمام تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے بچوں اور اساتذہ کے مثبت اقدامات کو بھرپور سراہتے ہو ئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سعودی عرب میں کرین حادثہ میں شہید ہو نے والے زائرین اور پشاور میں گذشتہ روز بم دھماکہ میں شہید ہو نے والے نمازیوںکے لیے خصوصی دعا بھی کی۔