علماء دین برطانوی قوانین کی پاسداری کے ساتھ ساتھ دیا ر غیر میں دین اسلام کی حقیقی اور مثبت تصویر کشی کرنے میں بھی عملی کردار ادا کریں
اس موقع پر مفتی اعظم برطانیہ محمد گل رحمن قادری ، صاحبزادہ پیرسیدحبیب الحق شاہ، صاحبزادہ پیر طیب الرحمن قادری اور دیگر بھی موجود تھے
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) قادریہ ٹرسٹ برطانیہ احیاء دین اور تبلیغ و ترویج کے لیے گراں قدر خدما ت پیش کررہا ہے ، علماء دین برطانوی قوانین کی پاسداری کے ساتھ ساتھ دیا ر غیر میں اسلام کی حقیقی اور مثبت تصویر کشی کرنے میں بھی عملی کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہا ر معروف مذہبی و روحانی شخصیت شیخ الحدیث پیر سید حسین الدین شاہ نے یہا ں عظیم دینی و سماجی درسگاہ قادریہ ٹرسٹ مسجد و کمیونٹی ایجوکیشن سنٹر کا تفصیلی دورہ کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید حبیب الحق شاہ ، پر مفتی اعظم برطانیہ محمد گل رحمن قادری ، چیئرمین قادریہ ٹرسٹ برطانیہ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری ، علامہ قاری محمد خلیل احمد حقانی امیر جما عت اہل سنت برطانیہ ، حاجی محمد رمضان ، قاری محمد الطاف ، قاری عبد المنان اور دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔پیر سید حسین الدین شاہ نے کہاکہ قا دریہ ٹرسٹ دین اسلام کی حقیقی پیروی کا حق ادا کرہا ہے جو دیگر دینی اداروں کے لیے قابل تقلید ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ دینی و عصری تعلیم کا خوبصورت امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ دینی ادارے کوئی کاروبار یا بینک بیلنس نہیں رکھتے ہیں بلکہ اللہ اور اسکے بندوں کے تعاون سے چلا ئے جا تے ہیں موقع کو غنیمت جا نتے ہو ئے یورپ برطانیہ میں بسنے والے تارکین وطن پاکستانی کشمیر ی و دیگر مسلمان ایسے دین کی حقیقی خدمات کا حق ادا کرنے اور اسکی آبیا ری کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھا نے والوں کو اخلا قی و مالی تعاون لازمی فراہم کیا جا ئے ۔ اس موقع پر انہو ں نے قادریہ ٹرسٹ کے زیر انتظام عظیم الشان مسجد و مدرسہ کی تعمیر نو اور تکمیل کے حوالہ سے خصوصی دعا کی اور قادریہ ٹرسٹ بر طانیہ کے سربراہ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری اور انکی پو ری ٹیم کی مشترکہ خدما ت کو بے حد سراہا ۔