سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا، قائم علی شاہ کو سینیٹر منتخب کروایا جائیگا۔
کراچی: (یس اُردو) سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قائم علی شاہ کو سینیٹر منتخب کرایا جائیگا۔سینیٹر سعید غنی سے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے استعفیٰ طلب کیا ہے جس کے بعد سید قائم علی شاہ کو انکی نشست پر سینیٹر منتخب کرایا جائیگا، جبکہ قائم علی شاہ کی سندھ اسمبلی کی نشست پر انکے بیٹے اسد شاہ کو امیدوار نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔