طبقاتی جبر اورریاستی ناہمواریوں کو ملیا میٹ کر کے عوامی سوچ کو فروغ دینا شہید بھٹو کا عظیم کارنامہ، 91 ویں یوم پیدائش پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، قیصر ملک
برلن(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی جرمنی کے مرکزی راہنما قیصر ملک نے کہا ہے کہ طبقاتی جبر اورریاستی ناہمواریوں کو ملیا میٹ کر کے عوامی سوچ کو فروغ دینا شہید بھٹو کا عظیم کارنامہ، 91 ویں یوم پیدائش پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سچ بہرطور یہی ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ہماری نسل کو ریاستی جبر اور طبقاتی بالادستی کیخلاف باغیانہ اُمنگوں سے بھر دیا۔ وہ ایوب خان کی کابینہ سے الگ ہوئے اور کچلے ہوئے طبقات کیساتھ آن کھڑے ہوئے۔ سیاسی عمل میں وہ سکندر مرزا کے دور میں داخل ہوئے،
اقوام متحدہ جانیوالے پاکستانی وفد کے کم عمر ترین رکن تھے۔ جنرل اسمبلی میں ان کی کارکردگی نے انہیں سکندر مرزا کی کابینہ میں وفاقی وزیر بنوایا۔ سیاستدان ملکی ارباب اقتدار کا اہم حصہ ہوتے ہیں شہید بھٹو پہلے سیاستدان تھے جنہیں آخری حد تک جدوجہد بھی جاری رکھی اور ساتھ ہی آمریت نے بھی ان کو شہادت تک زچ کیے رکھا۔
شہید بھٹو جیسا نہ کوئی سیاستدان پاکستان بننے کے بعد پیدا ہوا نہ ہوگا۔ آمروں کے ساتھ سیاسی سمجھوتے کر کے باہر بھاگنے والوں نے پاکستانی سیاست کو آلودہ کر رکھا ہے جبکہ شہید بھٹو کے فلسفے پر چل کر ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت اور حریت پسندی کو فروغ دے کر نئی تاریخ رقم کی