کوئٹہ : امن کے دشمنوں اور صوبے کا امن تہہ و بالا کرنے والے دہشت گردوں کے گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں تیسرے روز بھی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے دوران 20 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جن میں سے 9 کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔
ضلع قلات میں آپریشن اب بھی جاری ہے جس میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔