counter easy hit

کشمیر کے مسئلہ پر عمران حکومت بے بس کیوں ہے ؟ قمر الزمان کائرہ نے اندر کی کہانی بیان کر دی

QAMAR UZ ZAMAN KAIRA, SAYS, GOVT, HAVE, NEVER, ANY, GOOD, NEWS, INSTEAD, OF, SENDING, OPPOSITION, BEHIND, THE, BARS

اسلام آ باد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بھارت کی کوئی بھی حرکت ہماری توجہ کشمیر کے مسئلے سے ہٹا نہیں سکتی،کشمیر کے ایشو پر حکومت بے بسی کا شکار ہے ،بیرون ممالک وفود تک نہیں بھجوائے گئے، بھارت کی کشمیر پر یلغارسے حکومت کے ہاتھ پاوں پھولے ہوئے ہیں،چین کے علاوہ کسی ملک نے واضح طور پر پاکستان کی حمایت نہیں کی ،

بیشتر مسلم ممالک نے بھی اسے بھارت کا اندورنی مسئلہ قرار دیا ہے،ٹرمپ کی ثالثی کہا ں گئی اپنے مخالفین کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالنے کے علاوہ حکومت کے پاس اچھی خبر نہیں ہے،اس وقت ملک میں قومی یکجہتی نہیں ہے تو دنیا سے کیا مدد مانگو گی آ ج ہم عالمی تنہائی کا شکار ہیں، آ صفہ کو عدالتی حکم کے باوجود باپ سے ملنے نہیں دیا گیا ،اے پی سی تمام مسائل کا حل نہیں۔ چوہدری منظور ،نذیر ڈھوکی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے،کوئٹہ میں بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،دہشتگردی کا سب سے بڑے ہم شکار رہے ہیں،اس ایشو پر ہم کوئی بھی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ،حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوری طور پر اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہو رہی ہے،ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے ہمارے تین جوان شہید ہوئے اور اب دوبارہ فائرنگ سے ہمارا ایک اور جوان شہید ہو گیا ہے،بھارت کشمیر کے مسئلے سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسی حرکتیں کر رہا ہے،ہماری فوج تیار ہے اور ان کی کوئی بھی حرکت ہماری توجہ کشمیر کے مسئلے سے ہٹا نہیں سکتی۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ 12،13دنوں سیبھارت کے کشمیر کے بارے میں اقدامات پر پوری دنیا میں احتجاج جاری ہے،

حکومت پتہ نہیں کیوں بے بسی کا شکار ہے،وزیر اعظم کہتے ہیں کہ میں کیا کروں وزیر خارجہ ایک طرف کہہ رہے ہیں کہ ہم سلامتی کونسل میں یہ ایشو لے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف کہتے ہیں کہ وہاں ہمارے لیئے پھول لیکر کھڑے نہیں ہونگے۔جب سے بھارت نے کشمیر پر یلغار کی ہے حکومت کے ہاتھ پاوں پھولے ہوئے ہیں،چین کے علاوہ کسی ملک نے واضح طور پر پاکستان کی حمایت نہیں کی جبکہ بیشتر مسلم ممالک نے بھی اسے بھارت کا اندورنی مسئلہ قرار دیا ہے۔ کشمیر میں مسلسل کرفیو کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں ،کشمیر دنیا کی جیل بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف ٹویٹ کرنے سے مسئلے حل نہیں ہوتے،ہم اقتدار میں ہوتے تو بیرون ممالک کا دورہ کرتے اور پارلیمانی وفود باہر بھجواتے لیکن حکومت نے ابھی تک کوئی وفد باہر نہیں بھجوایا،آ خر کار کشمیریوں کا کتنا خون بہے گا وزیر خارجہ کہہ رہے ہیں کہ اچھی خبر نہیں ہے۔ اپنے مخالفین کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالنے کے علاوہ حکومت کے پاس اچھی خبر نہیں ہے،ان کا واحد ایجنڈہ احتساب ہے،آ پ کو احتساب سے کس نے روکا ہی زرداری کو 68دنوں اور فریال تالپور کو 62دنوں کے بعد جیل بھجوایا حالانکہ نیب اب بھی زرداری کے ریمانڈ کی استدعا کی تھی جبکہ فریال تالپور کو رات بارہ بجے ایمبولنس میں ہسپتال سے جیل بھجوایا گیا۔ذوالفقار علی بھٹواورنصرت بھٹوکے ایک ساتھ جیل میں ہونے کی طرح آ صف زرداری اور فریال تالپور بھی جیل میں ہیں۔ یہی سلوک مریم بی بی کیساتھ کیا گیا جب انہیں جیل میں ان کے والد کے سامنے گرفتار کیا گیا۔آ صفہ کو عدالتی حکم کے باوجود باپ سے ملنے نہیں دیا گیا ،اس طرح عدالتی حکم کی بے توقیری کی گئی،ہم حکومت کے ان ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں،حکومت ہر شعبے میں ناکام جارہی ہے،چیئر مین سینٹ بھی 50ووٹ مخالفت اور 45ووٹ حق میں آ نے کے باوجود کرسی پر براجمان ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آ ج ہم عالمی تنہائی کا شکار ہو رہے ہیں،ہم بیرونی دنیا میں رابطے کرکے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہے ہیں،کشمیر کی وجہ سے ملک میں انتہا پسندی کو فروغ ملے گا،اتنی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔کیا یہ ملی بھگت تو نہیں اس وقت ملک میں قومی یکجہتی نہیں ہیتو دنیا سے کیا مدد مانگو گی اپوزیشن کی تمام جماعتیں اس ایشو پر متحد ہیں،اے پی سی تمام مسائل کا حل نہیں۔میڈیا پر پابندیاں ہیں ،ان کا سٹرکچر فاشسٹ ہے۔اللہ کرے سلامتی کونسل سے اچھی خبر آ ئے۔انہوں نے کہا کہ نیب اور حکومت کی گٹھ جوڑکے ذریعے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے،نیب کوزرداری اور نواز شریف سے کچھ نہیں مل سکا ۔مدینے کی ریاست کا نام لیکر مدینے والوں کی توہین کی جارہی ہے ،ہم احتسابی عمل کے خلاف نہیں تاہم اس عمل کو احتساب کون مانے گا .

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website