بیلجئم(بیورو چیف)عید کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں پراحتجاج ہو گا اور پاناما لیکس بارے شریف خاندان کی کرپشن کو اجاگر کیا جائے گا۔ملک اس وقت مسائل میں پھنسا ہوا ہے وفاقی حکومت عوام کے مسائل کے حل میں ناکام ہو گئی ہے۔ان خیالات کا اظہارچوہدری قمر زمان سینئر رہنام پاکستان پیپلز پارٹی بیلجئم نے یس اُردو سے کیا،۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پانامہ لیکس پر سڑکوں پر آنے کے لئے تیار ہیں،عید کے بعد احتجاجی مظاہرے ہونگے۔حکومت مخالف تحریک کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔جیالے جیلوں میں جانے سے نہیں ڈرتے ،شریف خاندان کی کرپشن کے خلاف جیالے خاموش نہیں بیٹھیں گے