لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) ممتازسیاسی شخصیت اور پیپلزپارٹی کے بانی راہنماء سابق وائس چیئرمین یونین کونسل کوٹلہ قاسم خاں چوہدری غضنفرعلی اور ملک صابرحسین عرف بھٹوآف جرمنی کی خصوصی دعوت پر سابق وفاقی وزیرچوہدری قمرزمان کائرہ،سابق ضلعی صدرپیپلزپارٹی چوہدری طاہرزمان کائرہ کا کوٹلہ قاسم خاں کا دورہ،ڈیرہ چوہدری نثاراحمدکوٹلہ قاسم خاں پرپارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کی،اس موقعہ پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری قمرزمان کائرہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری پارٹی کو ازسرنوفعال کرناچاہتے ہیں ،اور جلدوہ پیپلزپارٹی کو پنجاب سمیت پورے ملک میں فعال کریں گے، سیاسی جماعتوں میں اتارچڑھاؤعارضی ہے اور یہ سلسلے آتے رہتے ہیں ،ہمیں احساس ہے کہ حلقہ این اے 106سمیت پورے پنجاب میں ہماری پارٹی کا مورال ڈاؤن ہواہے لیکن ایساسیاسی عمل کا حصہ ہے ،جوپارٹی اقتدارمیں ہوتی ہے عام طورپراگلے الیکشن میں وہ بہت پیچھے چلی جاتی ہے ،لیکن اس کے کارکن اس کاساتھ نہیں چھوڑسکتے ،کارکنوں کا مجھ سے اختلاف سے ہوسکتاہے لیکن پارٹی سے نہیں ،ہم ناراض کارکنوں کو راضی کررہے ہیں ،الحمدوللہ بھٹوکے شیدائی کسی اور جماعت میں جاناپسندنہیں کرتے ،قبل ازیں جب چوہدری طاہرزمان کائرہ،چوہدری قمرزمان کائرہ ڈیرہ چوہدری نثاراحمدپرپہنچے توچوہدری غضنفرعلی ،ملک صابرحسین ،چوہدری محمدریاض ،چوہدری نثاراحمد،صفدرحسین کالس،مہرمہندی خاں،حاجی ہدائیت اللہ شاکر،ملک محمدسلیم،ڈاکٹرساجدعلی،باوامہرمحمدرشیدکونسلر،میاں مشتاق لندن،مہرمنیراحمد،میاں محمداکرم،بلال احمد،محمداکرم قادری،چوہدری محمدالیاس،مہرمحمدیوسف سابق نائب ناظم،ظفراقبال گجر نے انکا والہانہ استقبال کیا۔