counter easy hit

قندیل اچھی بیٹی اور بہن، قاتل سے بھی محبت کرتی تھی: پولیس اہلکار کی سوشل میڈیا پر تحریر

ایک سال قبل قندیل کے قتل پر جائے واردات پر دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ موجود متعلقہ پولیس اہلکار نے سوشل میڈیا پرتحریر لکھی ہے۔

Qandeel a good daughter and sister, even also loved with killer: written by a police officer on social media

Qandeel a good daughter and sister, even also loved with killer: written by a police officer on social media

ملتان: بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل ہونیوالی قندیل بلوچ کی پہلی برسی کے موقع پر ایک پولیس اہلکار نے سوشل میڈیا پر اس کیلئے ایک تحریر پوسٹ کی ہے۔ ایک سال قبل قندیل کے قتل پر جائے واردات پر دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ موجود متعلقہ پولیس اہلکار نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ایک سال قبل قندیل کو اس کے بھائی نے قتل کیا مجھے وہ ہمیشہ یاد رہے گی، میں نے اسے قریب سے دیکھا اور سمجھا ہے۔ وہ بہت اچھی بیٹی اور بہن تھی۔وہ اپنے قاتل سے بھی محبت کرتی تھی۔ قندیل کے قتل کے بعد 5 بیٹے مل کر بھی ماں باپ کا سہارا نہیں بن سکے۔ اب وہ لاچار زندگی گزار رہے ہیں۔ اللہ قندیل کو معاف کرے۔ بابا عظیم کو دیکھیں کیسا دکھ، کرب اور بے بسی ہے وہ صرف قندیل کی باتیں کرنا چاہتا ہے۔ اس کے آنسو بتاتے ہیں کہ قندیل کتنی قیمتی تھی۔ وہ سچ میں ان کیلئے قندیل تھی۔ جسے اس نے بجھا دیا جس کی زندگی وہ روشن کرنا چاہتی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website