counter easy hit

نااہل وزیراعظم نے حلف اٹھا کر فوراً احتجاج دھرنے کیلئے کنٹینر کاوعدہ کیا اس سے بھی انحراف اوراپوزیشن اورمیڈیا دونوں پرپابندیاں بدترین ہیں، قاری فاروق احمد گورسی

نااہل وزیراعظم نے حلف اٹھا کر فوراً احتجاج دھرنے کیلئے کنٹینر کاوعدہ کیا اس سے بھی انحراف اوراپوزیشن اورمیڈیا دونوں پرپابندیاں بدترین ہیں، قاری فاروق احمد گورسی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی پنجاب کونسل کے ممبر ایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے کہا ہے کہ حکومت اپنے تمام وعدوں کی طرح وزیراعظم کے پہلے خطاب میں کئے گئے دھرنوں اوراحتجاج کیلئے کنٹینر وغیرہ کے وعدوں سے بھی انحراف کرگئی ۔ جوکہ نااہلی کی بدترین مثال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا اس کے بعد میڈیا پربلاجواز پابندیاں اور لوگوں کی شہریت منسوخی ایسے اقدام ہیں کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں اس کی کوئی وضاحت نہیں دی جاسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپنی پالیسیوں پرنظر ثانی اور لائحہ عمل پرغور کرے وہ کسی بھی طرح سے جمہوری حکومت کہلانے کی اہل نہیں رہی۔ حکومت تمام اخلاقی حدوں کو پھلانگتے ہوئے اپوزیشن اورمیڈیا کو بدترین دبائو کا نشانہ بنا رہی ہے جو کہ ملک کی سالمیت کیلئے خطرہ کی نشانی ہے۔

 

Qari Faroo Ahmed Farooqi, Member, Executive, PPP, Punjab, Council, says, Govt, denied, every, promise

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website