اسلام آباد/پیرس (ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ایگزیکٹو ممبر قاری فاروق احمد گورسی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنا موازنہ شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ نہ ہی کریں تو بہتر ہوگا ذوالفقار علی بھٹو بننے کے لیئے صاف نیت ، سچی لگن ، قربانی دینے کا حوصلہ اور ہمت ہونی چاہیے، ذوالفقار علی بھٹو شہید پاکستان کے واحد لیڈر تھے جنہوں نے قوم کو ایک سوچ، نظریہ، جنون اور ترقی کرنے کے لیئے ایک عزم و ہمت دی اور عام آدمی کو طاقتور ایوانوں تک پہنچا کر دم لیا جبکہ عمران خان نے ہمیشہ جھوٹ بولا قوم کو گمراہ گیا ، یوٹرن لیے بے ایمانی اور کرپشن کے نئے سلسلے شروع کیے اور جدید طریقے سے کرپشن کر کہ ریکارڈ بنائے ، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے پارٹی راہنمائوں سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ عمران نیازی بے حد جھوٹا اور بے شرم انسان ہے جو پوری قوم کے سامنے کھڑے ہوکر ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بولتا ہے ، جھوٹ بولنے والوں کو اللہ کی پکڑ سے ڈرنا چاہیے آج ملک وقوم جس نہج پر کھڑی ہے اس کی وجہ عمران خان کی نااہلی، جھوٹ، کرپشن اور بے ایمانیاں ہیں، جن لوگوں کی نیت ہی صرف سیاسی انتقام کی تھی ان لوگوں کے ہاتھوںسے کوئی نیکی یا بھلائی کا کام کیسے ہوسکتا تھا تحریک انصاف کے لوگوں کے نصیب میں ذلت و رسوائی ان کے اپنے اعمالوں کا نتیجہ ہے پہلے جعلی اقتدار سے رسوا ہوکر نکلے اور اب جب عوام میں جائیں گے تو مزید رسوائی اور ذلت ان کا مقدر بنے گی ، انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت یا سیاسی لیڈر جمہوری نظام کے لیئے منصوبہ بندی و اقدامات کرتا ہے ملک کی سیاسی جماعتوں نے قوم کی بہتری اور جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیئے متحد ہوکر پہلے جعلی حکومت کا خاتمہ کیا اور اب ایک عوامی اورجمہوری حکومت کا قیام کیا تا کہ جمہوری نظام پروان چڑھ سکے جس نظام میں عوام کی مرضی کے مطابق فیصلے ہوں جہاں کوئی ایک شخص اپنی انا کی خاطر پوری قوم کا مستقبل خطرے میں نہ ڈال سکے جہاں عوام کی بہتری اور ان کے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیئے کام ہو، ایک طاقت ور اور صاف ستھری ریاست تب ہی بن سکتی ہے جب عوامی نمائندے ایوان میں آ کر بیٹھیں اور عوامی مسائل کو اسمبلی کو ایوان بالا تک پہنچائیں جو لوگ اقتدار کے مزے لینے اور عوام کے پیسوں پر عیاشیاں کرنے کی نیت لیکر حکومت میں آتے ہیں وہ لوگ کبھی بھی عوامی ترقی کا سبب نہیں بن سکتے اور نہ ہی ان کے ہاتھوں قدرت کوئی بھلائی کا کام ہونے دیتی ہے۔