پیرس(عمیر بیگ)موجودہ حکومت کی بیڈ گورننس، اقر با پروری اور کرپشن نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ فارنزک آڈٹ کے بغیر کوئی کمیشن قبول نہیں۔وزیر اعظم کا پانامہ پیپرز کمیشن کے قیام کے بجائے 1947 سے اب تک کے مالی معاملات کی تحقیقات کا موقف دراصل پانامہ لیکس سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی یہ کوشش ہے لیکن ان کی تمام تر کوششوں کے باوجود اب حکومت کا خاتمہ قریب ہے