پیرس(عمیر بیگ) پانامہ لیکس اور غریب مکاؤ ایجنڈے کی بناء پر پوری قوم لیگی حکمران ٹولہ کے خلاف سراپا احتجاج ہے جس کی بناء پر تخت لاہور لرز رہا ہے ، حکومت جتنی چاہیے شعبد ہ بازی کر لے حکومت اب اپنی آئینی مدت پوری نہیں کر سکے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نجکاری کے نام پر مزدوروں کو بے روز گار کرنے کی اجازت نہیں دے گی ،چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے کو ٹلی میں تاریخی خطاب میں قوم کو ذوالفقار علی بھٹو شہید کی جھلک نظر آئی ہے