پیرس(عمیر بیگ)پاناما لیکس نے حکمرانوں کی شرافت کا پول کھول دیا ،بلاامتیاز احتساب ناگزیر ہے،جو اس خطہ کے فنڈز اپر پنجاب پر خرچ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف آرگنائزر پی پی پی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں تعلیم او رصحت پر فنڈز خرچ ہو رہے ہیں نہ ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر ومرمت کی جارہی ہے۔ صاف پانی بھی دستیاب نہیں۔ خطہ کے عوام کو اپنی محرومیوں کے ازالہ کے لئے متحد ہونا پڑ ے گا۔پاناما لیکس نے حکمرانوں کی شرافت کا پول کھول دیا ہے۔ تمام پارٹیوں کا بلاامتیاز احتساب ہونا چا ہیے۔لوٹ مار کی دولت واپس لائی جائے اور ملکی قرضہ اتارا جا ئے۔