پیرس(عمیر بیگ) ن لیگ نے مشرف کو بیرون ملک بھجواکر سیا ست کا سیاہ باب رقم کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ایک بزدل لیڈر ہے جسے اپنے اقتدار کی پرواہ ہے ،ملک و قوم کی اُسے کوئی فکر نہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کو ڈیل کے تحت راہ فرار دی گئی ہے ،جس سے ن لیگ کا دوغلا پن پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے،