پیرس(نمائندہ خصوصی)پیپلز پا رٹی واحد جما عت ہے جس نے ہردورمیں عوام کی خدمت کی۔اقتدار ہو نہ ہو فلاح و بہبو د کے کا م کئے۔موجو دہ حکو مت کا بجٹ ہو یا کو ئی پا لیسی عوام دشمن دکھا ئی دیتی ہے۔پیپلز پا رٹی رو ٹی،کپڑا اور مکا ن کے نعرے پر آج بھی قا ئم ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن پیپلز پا رٹی کا ہو گا۔ حکو مت نے سپریم کو رٹ کے دبا ؤ پر بلدیا تی الیکشن تو کروادئیے مگر اختیا رات منتقل کرنے میں لیت و لعل سے کا م لے رہی ہے۔آج ملک بھر میں منتخب بلدیا تی نما ئندے اختیا رات کے لئے سڑکو ں پر ہیں مگر حکو مت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔تخت لا ہو ر کے حکمران بلدیا تی نظا م سے متنفر ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ملک کا ایجو کیشن نظا م نا قص پا لیسیو ں کے با عث تبا ہی کے دہا نے پر پہنچ چکا ہے۔ہر گزرتے دن کے سا تھ تعلیم غریب کی دسترس سے با ہر ہو تی جا رہی ہے جو اقتدار میں بیٹھے مخصو ص افراد کی سا زش ہے