counter easy hit

لوڈ شیڈنگ حکومتی دروغ گوئی کا ثبوت ہے، قاری فاروق احمد فاروقی

Qari Farooq

Qari Farooq

پیرس(نمائندہ خصوصی)نا اہل لیگی گورنمنٹ نے سحر افطار اورتراویح سمیت 18 گھنٹے بجلی کی بند ش کے ذریعے روزہ داروں کے ساتھ ساتھ عام آدمی کی بھی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ قیامت خیز گرمی کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈ نگ میں غیر معمولی اضافہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی دھجیاں اڑانے کے ساتھ ساتھ حکومتی دروغ گوئی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔عوام دشمن اقدامات پر لیگی حکومت کو بہت جلد عوام کے ہاتھوں کڑے احتساب کا سامنا کر نا ہو گا