پیرس(نمائندہ خصوصی)حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ،پاناما لیکس کے شکنجے میں جکڑ ے ہوئے حکمران صرف اپنی تشہیری مہم چلا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی نے میڈیا سے کیا،انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران بلند وبانگ دعوے کرنے والی حکومت نے عوام سے بنیادی سہولتیں بھی چھین لی ہیں، حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف اساتذہ، ڈاکٹر، کلرک سمیت دیگر شعبہ جات سے وابستہ افراد اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں