پیرس(نمائندہ خصوصی)نااہل حکمران ملک و قوم کے لئے وبال جاں بن چکے ہیں۔ غلط پالیسیوں کی وجہ سے امیر اور غریب کے درمیان فاصلے مزید بڑھ گئے ہیں اور غریب مزید مفلسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قاری فارو ق احمد فاروقی چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت داخلی اور خارجی محاذوں پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ پنجاب میں پچھلے آٹھ سالوں سے تسلسل کے ساتھ اقتدار پر قابض مسلم لیگ ن صوبے میں امن و امان، مہنگائی اور بیروزگاری پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ عوام موجودہ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں اور چھٹکارے کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔