counter easy hit

ملک چالیس دن سے بغیر وزیر اعظم کے چل رہا ہے :قاری فاروق احمد فاروقی

Qari Farooq

Qari Farooq

پیرس(نمائندہ خصوصی)ملک چالیس دن سے بغیر وزیر اعظم کے چل رہا ہے ملک میں کوئی وزیر خارجہ بھی نہیں ہے ،جس کے باعث دنیا میں پاکستان کی نمائندگی نہیں ہو رہی۔ان خیالات کا اظہا ر قاری فاروق احمد فاروقی چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے میڈیا سے کیا،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں عید کے بعد پاناما لیکس پر احتجاج ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا وجود ختم ہو چکا ہے ،یہ ان کی بھول ہے۔پیپلز پارٹی پنجاب میں پہلے سے زیادہ مضبوط جماعت بن کر ابھرے گی۔