پیرس(نمائندہ خصوصی) (ن) لیگ کی حکومت نے عوام کو مسائل کے سواکچھ نہیں دیا۔ لوگ آج پیپلزپارٹی کے دور کو یاد کرتے ہیں۔تحریک انصاف کی سیاست سمجھ سے بالاتر ہے۔ان خیالات کااظہار قاری فاروق احمد فاروقی چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی ایک بار پھر مضبوط ترین پارٹی بن کر ابھر رہی ہے۔آنے والا دور ایک بارپھر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔