پیرس(نمائندہ خصوصی)نواز شریف نے پانامہ لیکس سے راہ فرار اختیار کرنے کے لیے اوپن ہارٹ سرجری کا ڈرامہ رچایا اور پوری قوم کو دھوکہ دیا ، اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے عدلیہ پر حملے کرانے والے شریف خاندان کی احتساب کا ذکر آتے ہی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں ، ضیاء کی باقیات پر اعتبار کرنا پیپلز پارٹی کی قیادت کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ ان خیالات کا اظہار قاری فاروق احمد فاروقی چیف آرگنائزر پی پی پی فرانس نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید کو تختہ دار تک پہنچانے میں بھی اتفاق فاؤنڈری والوں کا ہاتھ تھا ، ان کی وجہ سے ہی ملک میں جمہوریت پروان چڑھ سکی نہ ہی میثاق جمہوریت پر عمل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والے شریف برادران اور ان کے بچوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے جبکہ اپوزیشن کے اتحاد اور احتساب کے خوف سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔