پیرس(نمائندہ خصوصی)غیر قانونی دولت بنانے والوں کا کڑا احتساب وقت کا تقاضا ہے اگر حکمران احتساب کا آغاز اپنی ذات سے کریں تو کسی کو احتساب سے بھاگنے کی جرات نہیں ہوگی۔حکمران دفاع سے غافل اورمال بناوپالیسی پرگامزن ہیں۔ٹی اوآرز کے معاملے پرن لیگ کو من مانی نہیں کرنے دینگے۔ ان خیالات کا اظہار قاری فاروق احمد فاروقی چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ بیمار معیشت نے عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا۔ برسات کا موسم شروع ہو چکا ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے برساتی بوٹ نکال لئے ہیں تاکہ سیلاب متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کر سکیں۔