پیرس(نمائندہ خصوصی)پیپلزپا رٹی کو دیوار سے لگا نے کی کو شش کرنیوالے ماضی میں بھی ناکام ہو ئے اور آئندہ بھی ایسے عناصر اپنے مذ موم مقاصد میں ہونگے۔ پیپلز پا رٹی شہدا کی جماعت ہے جس کی جڑیں لوگوں اور جیا لوں کے دلوں سے ملتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قاری فاروق احمد فاروقی چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ بھگوڑا لیگ کی قیادت سن لے جس دن چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جیا لوں کو حکو مت کے خلاف سگنل دیدیا تو پھر ملک کے اندر دمادم مست قلندر ہو گا۔