پیرس(نمائندہ خصوصی)ترک عوام کا عزم قابل تعریف اور پاکستان میں مارشل لاکی باتیں کرنیوالوں کیلئے بھی واضح پیغام ہے۔ ان خیالات کا اظہار قاری فاروق احمد فاروقی چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی فرانس نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کی فلاح و بہبود کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان اور نوجوانوں کا مستقبل ہیں، انکے سواملک میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکتا۔