پیرس(نمائندہ خصوصی)حکمران خاندان کااحتساب نوشتہ دیوار ہے ، پاکستان کے لوگ تبدیلی اورگڈگورننس کیلئے پیپلزپارٹی کے قائدین کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کوفرینڈلی اپوزیشن کاطعنہ دینے والے اب منہ چھپاتے پھررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قاری فاروق احمد فاروقی چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کے پیسے پربہت عیش کرلی اب آپریشن کاوقت آن پہنچا ہے۔