پیرس(نمائندہ خصوصی)حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث پاکستان اس وقت بین الاقوامی اور ملکی مسائل میں بری طرح پھنس چکا ہے ، وزیراعظم نواز شریف اور ان کی ٹیم میں بین الاقوامی سیاست کی سوجھ بوجھ نہیں ہے ،آصف علی زرداری ہی وہ واحد سیاست دان ہیں جو قومی اور بین الاقوامی ایشوز پر ایک مضبوط گرفت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قاری فاروق احمد فاروقی چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی فرانس نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نہ تو ماضی میں سیاست دان بن سکے اور نہ ہی مستقبل میں بن سکیں گے