پیرس(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی جراتمند قیادت نے سندھ میں وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی تبدیلی اور پنجاب میں تنظیم سازی کے حوالے سے انقلابی فیصلے دے کر ثابت کر دیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی بینظیر بھٹو کے صحیح جانشین ہیں۔ پارٹی کے مخلص اور نظریاتی کارکن اْن کے ہر فیصلہ کو تسلیم کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار قاری فاروق احمد فاروقی چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی فرانس نے میڈیا سے کیا، اْنھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی مثبت سمت میں روں دواں ہے اور آئندہ عام انتخابات میں اپنی سیاسی برتری تسلیم کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگرآزاد کشمیر کے عام انتخابات میں دھونس دھاندلی کا راستہ نہ اپنایا جاتا تو انتخابی نتائج قطعی مختلف ہوتے۔