پیرس(عمیر بیگ)پیپلز پارٹی جمہوریت کو بچانے اور اس کی آبیاری کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ اقتدار کبھی بھی پیپلز پارٹی کی منزل نہیں رہا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ حقیقی معنوں میں اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ جمہوری اداروں کے فروغ کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کی نظروں میں اقتدار کی کوئی اہمیت ہوتی تو جب عمران خان اور طاہر القادری نے دھرنا دیا تھا تو اس وقت ان کا ساتھ دے کر نواز شریف کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال دیا جاتا۔