بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کر کے پیپلز پارٹی کے منصوبے پرتختی لگائی اور عوام کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا گیا، قاری فاروق احمد گورسی
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے پرحکومت پرسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ احساس پروگرام والوں نے بے حسی کی انتہا کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کر کے غریب، بیوہ، یتیم اور بے سہارا لوگوں کو وظیفے سے محروم کر کے منظور نظر لوگوں کو نوازا جارہا ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
حکومت نے احساس پروگرام نام رکھ کر بھی ایسی کوئی اصلاحات نہیں کیں جس سے عوام کو خاطرخواہ فائدہ ہوسکے بلکہ اس کے بجائے کسی کے منصوبے پرتختی لگانے کو ہی کامیابی قرار دیکر ظلم کیا گیا۔