پیرس(عمیر بیگ) پاناما پیپرز کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل وزیر اعظم نواز شریف کے اپنے پیدا کردہ ہیں ،دھرنے نہ ہوں تو کرپشن رک نہیں سکتی ،پاناما لیکس کے مسئلے پر حکومت بند گلی میں پھنس چکی ہے ،پاناماپیپرز سکینڈل نے لٹیروں کو بے نقاب کیا ،خزانہ لوٹنے والوں کی اولادوں سے بھی پیسہ نکلوایا جائے ،وہ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ کہ وزیر اعظم خود کو تحقیقات کیلئے پیش کریں ،دامن صاف ہے تو کلین چٹ لیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ٹی او آرز کی آڑ میں بچنا چاہتے ہیں