پیرس(عمیر بیگ)پاناما لیکس میں وزیراعظم کے خاندان کا نام آنے سے ملک کی بدنامی ہوئی،ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر کرپشن کے الزامات لگانے والی نواز لیگ بلوچستان میں ہونے والی کرپشن پر کیوں خاموش ہیں۔