counter easy hit

راجہ ریاض اب کونسلر بھی نہیں بن سکتے ،قاری فاروق احمد فاروقی

Qari Farooq Ahmed

Qari Farooq Ahmed

پیرس(عمیر بیگ)انہیں پارٹی نے عزت دی مگر وہ نااہل نکلے ،اب پیپلز پارٹی کا سفر آسان ہو گیا، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض کی عزت پیپلز پارٹی کی وجہ سے تھی اور اب انہیں کونسلر کی نشست جیتنے کیلئے بھی شاید خوابوں کا سہارا لینا پڑے۔ پیپلز پارٹی نے راجہ ریاض کو سینئر وزیر پنجاب بنایا اور اپوزیشن لیڈر جیسا عہدہ دیا مگر وقت نے ثابت کر دیا کہ ابن الوقت اور نااہل لوگ بے نقاب ہو ہی جاتے ہیں۔ ’ راجہ ریاض حمد خاں کو پیپلز پارٹی کہنا تک نہیں آتا تھا مگر مرکزی قیادت نے ہمیشہ اس کی حوصلہ افزائی کی۔ مفاد پرستوں کو عزت راس نہیں آتی اور اب جس جماعت میں جا رہے ہیں وہاں مظاہرے ہو رہے ہیں اور شہر بھر میں مخالفت کے اشتہارات لگ چکے۔ راجہ ریاض احمد خاں دراصل اپنے اصل مقام پر پہنچ گئے ہیں