counter easy hit

صدر نے حقائق سے آنکھیں چْرائیں، قاری فاروق احمد فاروقی

Qari Farooq Ahmed

Qari Farooq Ahmed

پیرس(نمائندہ خصوصی) پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران صدر نے پانامہ لیکس اور ڈرون حملوں پر کوئی بات نہ کر کے حقائق سے چشم پوشی کی ہے۔ صدر مملکت کا حکومت کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کا دفاع کرنا بیس کروڑ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے کیو نکہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ محض قصیدہ گوئی اور تشہیری مہم سے حکومت کی ناقص کارکردگی کا تحفظ نہیں کیا جا سکتا۔خوشامد کلچر اور قصید ہ گوئی ن لیگی حکومت کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے۔